بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1446ھ 03 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی عورت سے محبت کرنے کا حکم


سوال

لڑکی سے محبت کرنا کیسا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ ميں  اگر لڑكی سے مراد  نامحرم یعنی اجنبی لڑکی ہو،تو   نامحرم لڑكی سے بغير نكاح  كےتعلق قائم كرنا،اور اس سے محبت كرنا ،اس كو  شہوت سے ديكھنا،چھونا وغیرہ  یہ سب چیزیں شرعاً ناجائز وحرام ہے،اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: « ‌كتب ‌على ‌ابن ‌آدم ‌نصيبه ‌من ‌الزنا مدرك ذلك لا محالة، فالعينان زناهما النظر، والأذنان زناهما الاستماع، واللسان زناه الكلام، واليد زناها البطش، والرجل زناها الخطا، والقلب يهوى ويتمنى، ويصدق ذلك الفرج ويكذبه."

(کتاب القدر، ‌‌باب: قدر على ابن آدم حظه من الزنا وغيره، ج:8، ص:52، حدیث:2657، ط:دار الطباعة العامرة - تركيا)

الدرالمختار میں ہے:

" ولا يكلم الأجنبية ‌إلا ‌عجوزا."

(کتاب الحظر والاباحۃ، ص:654، ط:دار الكتب العلمية - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں