بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عجلان نام رکھنا


سوال

لڑکےکے لیے عجلان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’عَجلان‘‘ کے معنی جلد باز کے ہیں ، یہ نام رکھنا مناسب نہیں ، اس نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی کے نام پر  یا کم از کم اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

المحکم والمحیط الاعظم میں ہے :

’’( العين والجيم واللام )  | العجل والعجلة السرعة ورجل عجل وعجل وعجلان ‘‘.

(ج:1،ص:322،ط:دارالکتب العلمیہ بیروت)

-مصباح اللغات،عجل، ص:512،ط:مکتبہ قدوسیہ لاہور۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502100992

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں