بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجینوموتو چائنیز نمک کے استعمال حکم


سوال

ہمارا  بار بی کیو ، فاسٹ فوڈ ، چائنیز کھانوں کا ریسٹورنٹ ہے۔   کیا اجینوموتو نمک کا کھانوں میں استعمال کرسکتے  ہیں؟

جواب

’’اجینو موتو‘‘  کمپنی کا نام ہے جو مصنوعی ذائقہ بڑھانے کا نمک بناتی ہے، اس کا کیمیکل نام اور کوڈ  Monosodium Glutamate (E621)) ہے۔اور یہ  بازار میں اجینوموتو نمک کے نام سے معروف ہے ۔ شرعی لحاظ سے اس میں  ایسا کوئی جز ترکیبی نہیں پایا جاتا جو حرام ہو، البتہ   صحت  کے  کچھ اصولوں  کے  مدِّ نظر  حکومتِ پاکستان نے قانونًا  اس پر  پابندی  لگائی  ہوئی ہے،  جس کا احترام کرنا ہر شہری پر لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں