ایک بندہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ملازم ہو اور وہ سینئر بندوں کے ماتحت کام کررہا ہو، محکمہ ہذا میں سینئر آفیسرز مثلًا ایکسن اور چیف انجینئر سرکاری کاموں میں لوکل ٹھیکیداروں سے پرسنٹ لیتے ہیں اور ماتحت بندوں کو بھی دلاتے ہیں، کیا یہ پرسنٹ لینا جائز ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ محکمہ کے سینیرافسران اوران کے ماتحت کام کرنے والے مذکورہ ادارے کے ملازمین ہیں، ان کی سرکار کی طرف سے باقاعدہ تنخواہ مقرر ہوتی ہےاگر ان ملازمین کے فرائض میں یہ بات شامل ہے کہ وہ اس ادارے کا کوئی بھی کام ہو اس کا کرناان پر لازم ہے تو ایسی صورت میں مذکورہ محکمہ کے ملازمین کا ٹھیکہ وغیرہ دلوانے پر فیصد مقرر کرنا، لینا اور ماتحتوں کو دلوانارشوت ہونے کی بنا پر جائز نہیں ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ولايجوز أخذ المال ليفعل الواجب."
(كتاب القضاء، مطلب في الكلام على الرشوة والهدية، ج: 5، صفحہ: 362، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311100500
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن