بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آج کل مؤرخہ ۳ اپریل 2020 کو پشاور میں سحری کا وقت


سوال

میں پشاور سے تعلق رکھتاہوں، مجھے سحری کا وقت بتادیں کس وقت شروع ہوتا ہے اور کس وقت بند ہو جاتا ہے؟

جواب

پشاور شہر میں آج کل (۳ اپریل ۲۰۲۰) سحری کا انتہائی وقت تقریباً ساڑھے چار بجے ہے؛ کیوں کہ ۴ بج کر ۳۳ منٹ پر صبح صادق ہوجاتا ہے، باقی رات کو جس وقت بھی آنکھ  کھلے،  صبح صادق (ساڑھے چار بجے)  سے پہلے پہلے سحری کی جاسکتی ہے،  البتہ افضل یہ ہے کہ رات کے آخری حصہ میں سحری کی جائے،صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا درست نہیں ہے، صبح صادق سے اس قدر پہلے سحری شروع کرنی چاہیے کہ اطمینان سے سحری کر کے ایسے وقت میں بند کی جاسکے  کہ یقین ہو کہ صبح ہونے سے پہلے پہلے کھانا بند کردیا گیا ہے، بالکل آخری وقت تک کھانا صحیح نہیں کہ شک پیدا نہ ہو جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں