بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عائزم نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا کیا معنی ہے؟


سوال

عائزم نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا کیا معنی ہے؟

جواب

تلاشِ بسیار کے باوجود عائزم نام نہیں مل سکا۔ اسی طرح عائزہ نام ہے جو اپنے معنی کی خرابی کی وجہ سے رکھنا درست نہیں، ”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔

’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ)  اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے۔ 

 ”عائزہ اور عائزم“ میں سے کوئی نام بھی درست نہیں ہے، اس کے بجائے کوئی اچھے معنی والا نام  یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سےکسی  نام کا انتخاب کریں ۔

اگر آپ کو اچھے با معنی اور صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سےکسی  نام کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک کے ذریعہ ہمارے دار الافتاء کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100719

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں