بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عائزل نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

عائزل نام کا کیا مطلب  ہے ؟کیا ہم اپنی بیٹی کا نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

"عائزل"  کا معنی ہمیں نہیں مل سکا، نیز کسی مستند حوالے  سے کسی دوسری زبان کا ہونا بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

باقی بچوں کے ناموں کے لیے  بہتر یہ ہے کہ ان  کا ایسا نام رکھا جائے جس سے اسلام کے تشخص کا اظہار ہو، اس  کے لیے  لڑکے کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا تابعین رحمہم اللہ کے نام پر رکھیں ، اور لڑکی کا نام  صحابیات رضوان اللہ  علیہن  یا  تابعات رحمہن اللہ  کے ناموں پر  رکھا جائے، یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں