بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عائزہ نام رکھنا


سوال

عائزہ نام کی مکمل تفصیل؟

جواب

”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں،جب کہ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام  کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے، لہٰذا یہ (عائذہ) نام رکھنا درست ہے،فرق کرنا مشکل ہو گا، نہ رکھنا ہی بہتر ہے ۔

زیادہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے یا عمدہ معانی والے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،جامعہ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

تکملۃالمعاجم العربیۃ میں ہے:

"‌عائز: محتاج، فقير، معسر."

(ج7،ص351،ط؛وزارۃ الثقافۃ والاعلام۔الجمہوریۃ العراقیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں