آئزہ نام کا مطلب کیا ہے، اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
واضح رہے کہ نام کا درست تلفظ عائذہ ہے ،آئزہ اور عائزہ غلط ہے۔
”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔
جب کہ ’’عائذہ‘‘ (ذال کے ساتھ) نام کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے، لہٰذا یہ (عائذہ) نام رکھنا درست ہے۔
لسان العر ب میں ہے:
"العوز: أن يعوزك الشيء وأنت إليه محتاج."
(ترجمہ:آپ کو ایک چیز کی ضرورت ہے جب کہ وہ چیز آپ کے پاس نہ ہو)
(ج،5 ،ص: 385 ،ط:دار صادر - بيروت)
وفیہ ایضا:
"عوذ: عاذ به يعوذ عوذا وعياذا ومعاذا: لاذ به ولجأ إليه واعتصم."
(ج:3 ،ص:498 ،ط:دار صادر -بیروت)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408101113
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن