بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں موبائل فون استعمال کرنا


سوال

کیا اعتکاف میں موبائل فون پر بات کرنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اعتکاف میں موبائل فون پر بات کرنے سے اعتکاف ٹوٹتا نہیں ہے،  البتہ معتکف کو ہر وہ چیز ترک کرنی چاہیے جو عبادت کی یک سوئی کو خراب کرے؛  لہذا موبائل کا بھی ایسا استعمال جس سے یک سوئی متاثر ہو، اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے  اور  اعتکاف کے قیمتی اوقات کو عبادت میں صرف کرنا چاہیے۔ اور موبائل فون کا ایسا استعمال جس میں جان دار کی تصویر دیکھنا یا دکھانا یا بنانا پایا جائے، یہ بہر صورت جائز نہیں ہے، خواہ اعتکاف میں ہو یا نہیں، البتہ مسجد میں اعتکاف کی حالت میں اس کی قباحت بڑھ جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں