بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کی مخصوص جگہ پر حائضہ عورت کا جانا


سوال

گھر میں خواتین اعتکاف کے لیے جو جگہ مخصوص کرتی ہیں،  کیا وہاں حائضہ عورت جا سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ گھر میں جو جگہ  نماز کے لیے مخصوص ہوتی ہے عورتیں اسی میں اعتکاف کر سکتی ہیں ،  گھر کی جو خواتین اس مخصوص جگہ پر اعتکاف کی نیت سے بیٹھیں گی ان کے حق میں یہ جگہ مسجد کے حکم میں ہے،  گھر کی باقی عورتوں کے لیے مسجد کے حکم میں نہیں ہے؛  لہذا گھر کی وہ خواتین جو اعتکاف نہیں کر رہیں  اگر ان میں سے کوئی حائضہ  عورت اس جگہ حیض کی حالت میں  جانا چاہے تو جاسکتی ہے، یہ  جائز ہے۔

الفتاوى الهندية میں ہے:

«والمرأة تعتكف في مسجد بيتها إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل لا تخرج منه إلا لحاجة الإنسان كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي.»

(کتاب الصوم باب الاعتکاف ج نمبر ۱ ص نمبر ۲۱۱،دار الفکر)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"اگر اس کا کوئی کھانا پکانے والا نہ ہو تو مسجد بیت میں کھانا پکاسکتی ہے ،مسجد بیت پر تمام احکام مسجد کے جاری نہیں ہوتے۔"

(کتاب الصوم باب الاعتکاف ج نمبر ۱۰ ص نمبر ۲۵۱،جامعہ فاروقیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں