بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران ماہواری شروع ہوجائے


سوال

اگر عورت کو دوران اعتکاف ماہواری آجائے تو کیا  اس کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا، لہذا وہ اعتکاف ترک کردے، پھر اگر وہ رمضان میں ہی پاک ہوجائے، تو ایک دن رات کی قضا کرلے، اور اگر رمضان میں پاک نہ ہو تو رمضان کے بعد ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا کرنا اس پر لازم ہوگا، یعنی  سال بھر میں ان پانچ دنوں (یعنی یکم شوال ،  10،  11، 12 اور 13 ذوالحجہ)کے علاوہ جن میں روزہ رکھنا منع ہے،  کسی بھی دن کی مغرب سے لے کر دوسرے دن کی مغرب تک اعتکاف کرے اور دن کا روزہ رکھنا بھی لازم ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وَلَوْ حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي حَالِ الِاعْتِكَافِ فَسَدَ اعْتِكَافِهَا؛ لِأَنَّ الْحَيْضَ يُنَافِي أَهْلِيَّةَ الِاعْتِكَافِ لِمُنَافَاتِهَا الصَّوْمَ وَلِهَذَا مُنِعَتْ مِنْ انْعِقَادِ الِاعْتِكَافِ فَتُمْنَعُ مِنْ الْبَقَاءِ". (كِتَابُ الِاعْتِكَافِ، فَصْلٌ رُكْنُ الِاعْتِكَافِ، ٢ / ١١٦، ط: دار الكتب العلمية) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں