بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں احتلام ہوگیا


سوال

میں اعتکاف میں تھا، مجھے دو دن پہلے خواب آیا۔ جب اٹھا تو فوراً کپڑے چیک کیے۔ اس وقت مجھے کوئی داغ نظر نہیں آیا۔ آج کپڑے  تبدیل کیے تو مجھے منی کا داغ نظر آیا۔ میں نے اس دوران دو یا تین بار جماعت کی امامت بھی کی ہے، اور قرآن بھی پڑھتا رہا ہوں۔ آج مجھے کوئی خواب نہیں آیا، لیکن داغ نظر آیا ہے۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟  رہنمائی کریں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس رات سائل کو خواب آیا تھا، اس کے بعد اگر اس نے اچھی طرح سے کپڑے دیکھے ہوں، اور کپڑوں پر منی نہ لگی ہو اور اب جب کپڑے اتاریں ہو ں اور اس پر منی لگی ہو تو ناپاکی کا حکم کپڑے اتارنے سے پہلے سو کر بیدار ہونے سے لگے گا، نہ کے دو دن پہلے سے، پس بیدار ہونے اور کپڑے اتارنے کے درمیان جو نمازیں ادا کی ہوں، غسل کرکے  انہیں لوٹانا ضروری ہوگا، اور اس دوران امامت کی ہو تو جن لوگوں کی امامت کی ہے انہیں بتادینا چاہیے تاکہ وہ بھی نماز دہرالیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں