بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران خاتون کا تعزیت کے لیے جانا


سوال

عورت اعتکاف کی حالت میں میت پر جا سکتی ہے یا نہیں؟  کیا عورت کا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اعتکاف میں بیٹھی خاتون کے لیے میت پر جانے کی اجازت نہیں، جانے کی صورت میں اس کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا، ایک رات اور دن کا اعتکاف  دن کے روزہ کے ساتھ   بطور قضا  لازم  ہوگا۔ لہٰذا اگر عورت مسنون اعتکاف کے دوران تعزیت کے لیے چلی گئی اور رمضان کے ایام باقی ہوں تو ان ہی ایام میں کسی ایک دن رات روزے کے ساتھ اعتکاف کی قضا کرلے، ورنہ سال بھر میں جس دن چاہے قضا کرلے سوائے ان پانچ دنوں کے جن میں روزہ رکھنا منع ہیں، یعنی عید الفطر کادن (یکم شوال)، عید الاضحٰی کے تین دن اور اس کے بعد ایک دن (10، 11، 12، اور13 ذوالحجہ)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں