بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف والی جگہ کی صفائی کرنا


سوال

جس کمرے میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں اس جگہ کی صفائی کرسکتے ہیں؟

 

جواب

عورت گھر میں کمرے کے اندر جس جگہ کو اعتکاف کے لیے مختص کرے  گی وہ جگہ اس کے لیے اعتکاف میں ایسی ہوگی جیسے مردوں کے لیے مسجد ہے، اس جگہ سے بغیر کسی طبعی اور شرعی ضرورت کے باہر نکلنا جائز نہیں ہوگا، اس سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا، لہذا اگر عورت  اعتکاف کے لیے مختص کی گئی جگہ کی صفائی کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر اعتکاف والی جگہ سے باہر کی صفائی کرے تو اس کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔

نیز واضح رہے کہ مردوں کے لیے گھر میں اعتکاف کرنے سے اعتکاف کی سنت ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں