بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسی ایپ میں قرآن پڑھنا جس پر جاندار کی تصاویر آتی ہوں


سوال

کیا ایسی قرآن کریم کی ایپ استعمال کرنا جس میں تصاویر والے ایڈز آتے ہوں جا ئز ہے؟ اور اس کو آگے کسی کو استعمال کے لیے بتانا کیسا ہے؟ اور اس  پر آنے والے ایڈز ہٹانے کے لیے پیسے لینا کیسا ہے؟

جواب

ایسی  ایپ جس میں قرآن کریم پڑھتے ہوئے جاندار کی تصاویرآتی ہوں، اس کا استعمال کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر کوئی طریقہ کار اختیار کر کے ایڈز کو بلاک کردیا جائے کہ جس کےبعد پھر اس میں تصویر والے ایڈز نہ آئیں، تو پھر اس ایپ کا استعمال جائز ہوگا اور دوسروں کو اس ایپ کے استعمال کے بارے میں بتانا بھی درست ہوگا۔

اور ایپ پر آنے والے  ایڈز کو بلاک کر کے اس کے بدلے پہلے طے کر کے اجرت لینا بھی درست ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"هي) لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض)."

(كتاب الأجارة، ج:6، ص:4، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102583

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں