کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ملک میں الیکشن میں کچھ ایسی پارٹی حصہ لیتی ہیں، جن کا مقصد ہندوستان کو ہندو راشٹر(ہندو اسٹیٹ) بنانا ہے جس کا وہ کھلم کھلا پرچار کرتے ہیں اور عوام کی اکثریت ان کے مقصد سے واقف بھی ہے، اب ایسی حالات میں اس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینا کیسا ہے اور جو مسلم ان کو ووٹ دیتے ہیں یا دینے کی مانگ کرتے ہیں ان مسلمانوں پر شریعت کیا حکم لگاتی ہے ؟
واضح رہے کہ جس پارٹی کے مقاصد عوام کے سامنے واضح ہوں،ان مقاصد کے تناظر میں ہی رائے دہی کا عمل کرنا چاہیے،باقی ہندوستان میں مسلمان کے حق میں کون سی پارٹی اور امید وار بہتر نمائندہ ثابت ہوسکتا ہے،اس کے بارے میں ہندوستان کے ان علمائے کرام کی رائے پر عمل کرنا چاہیے،جو مقامی طور پر میدان عمل سے وابستہ ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602102532
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن