بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایئر پورٹ پر ملازمت کے دوران پانی دستیاب ہونے کے باوجود وضو کے لئے جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے تیمم کر کے نماز پڑھنے کا حکم


سوال

! بلا عذر شرعی تیمم کرنا میں کینیڈا کا شہری ہو اور یہاں ایرپورٹ سیکورٹی میں کام کر رہاہوں، مقامی قانون کے مطابق ہمارہ شعبہ "لازمی سروسز" کی کیٹیگری میں شامل ہے. مجھے پوچھنا تھا کہ ہم لوگوں کو اپنی پوسٹ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، پانی دسترس میں تو نہیں ہوتا مگر دستیاب ہے. کبھی پوسٹ قریب ہوتی ہے تو وضو کر لیتے ہیں اور دور ہو تو اتنا وقت نہیں ہوتا کہ کر کے آ سکیں. ایک مقامی عالم جو کہ عرب ہیں انہوں نے کہا کہ تم لوگ تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہو اور کیونکہ ہم لوگ مکمّل یونیفارم میں ہوتے ہیں. لہٰذا جوتے بھی نہیں اتار سکتے ہیں. اب حنفیہ طریقہ کے مطابق رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہم لوگ تیمم کر کے نماز وقران پڑھ سکتے ہیں؟ شکریہ

جواب

صورت مسئولہ میں جب پانی دستیاب ہوتا ہے تو آپ لوگوں کے لئے تیمم کر کے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، بلکہ وضو کر کے ہی نماز پڑھنا لازم ہے۔


فتوی نمبر : 144109202192

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں