بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئرہ/عائرہ نام رکھنے کا حکم


سوال

لڑکی کا"Aira"نام رکھنا کیساہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں "Aira"لفظ کا اردو تلفظ اگر "آئرہ" ہوتو"آئرہ " کا معنی کافی تتبع اور تلاش کے باوجود بھی نہیں مل سکا،اور  اگر اس کا تلفظ "عائرہ"ہو تو"عائرہ"  عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے متعدد معانی ملتے ہیں،جیسے  حیران و پریشان، بھینگی وغیرہ،  لیکن ان میں سے کوئی معنی بھی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

تاج العروس میں ہے:

"شاة ‌عائرة: مترددة بين قطيعين لا تدري أيهما تتبع."

(ع ي ر، 183/13، ط: دار إحياء التراث)

"تهذيب اللغة للأزهري" میں ہے:

"وقال الليث: العائر غمصة تمض العين، كأنما وقع فيها قذى وهو العوار. قال: وعين ‌عائرة: ذات عوار. قال: ولا يقال في هذا المعنى عارت، إنما يقال عارت العين تعار عوارا إذا عورت."

(باب العين والراء، 108/3، ط:دارإحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100784

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں