بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئنور اور منعم نام


سوال

 آئنور  ainoor  اور مُنعَمmunám بچیوں کے ان ناموں کا کیا مطلب ہے؟ میں یہ نام رکھنا چاہتا ہوں. کیا یہ نام درست ہیں؟

جواب

’’آئنور‘‘  نام کا مطلب لغت کی معتبر  کتابوں میں نہیں مل سکا۔ ممکن ہے آپ سے نام نقل کرنے میں غلطی ہوگئی ہو، البتہ  ’’نور‘‘ روشنی کو کہتے ہیں، صرف ’’نور‘‘ نام رکھ  سکتے ہیں، ’’آئنور‘‘  کا معنیٰ جب تک معلوم نہ ہو نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

نیز "مُنْعَم" (ع کے زبر کے ساتھ)  لڑکےکا نام ہے، لڑکی کا نام رکھنا ہو تو ’’منعمہ‘‘ ( مُنْعَمَهْ: ع کے زبر کے ساتھ) بمعنی ’’انعام یافتہ‘‘  رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں