بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمن نام رکھنے کا حکم


سوال

ايمن نام ركھنا كيسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں ''ایمن'' نام رکھنا جائز ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والا ۔یہ اچھا نام ہے۔

''ایمن''  مذکرکا صیغہ ہے، اس لیے یہ لڑکے کا نام ہے، لڑکی کا نام "ام ایمن"  رکھا جائے یا "ایمن"   کا مؤنث صیغہ  " یُمْنٰی"ہے، یہ لڑکی کا نام رکھ سکتے ہیں۔

نیز نام رکھنے میں بہتر یہ ہے انبیا -علیھم السلام ، اور صحابہ رضی اللہ عنھم،  صالحین کے نام کے مطابق رکھے جائیں ،ناموں کے سلسلہ میں ہماری  ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتاہے۔

المھذب فی اختصارسنن الکبیر میں ہے:

"هشيم، عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن أبي زكريا الخزاعي (2) عن أبي الدرداء قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم؛ فأحسنوا أسماءكم"

(‌‌كتاب العقيقة،٨٨٥/٨،ط:دار الوطن للنشر)

قاموس الوحید میں ہے:

(ص نمبر ۱۹۱۶،ادارہ اسلامیات)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144505100333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں