بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئمہ شھزادی نام رکھنا کیسا ہیں؟


سوال

آئمہ شہزادی نام رکھنا کیسا ہیں؟

جواب

"آئمہ"  نام ركھنامناسب نہیں ہے، کیوں کہ اس کامعنی ہے"پیاسی" یا "دھونی دینے والی" ،لہذااس کے بجائے کسی اور نام کو منتخب کیا جائے ۔

اور"شہزادی" اس نام کا معنی ہے"بادشاہ کی بیٹی " یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم بہتر ہے کہ لڑکی کانام کسی صحابیہ  رضی اللہ عنہا کے نام پر  یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔ 

لسانُ العرب  میں ہے:

"أوم: ‌الأوام، ‌بالضم: العطش، وقيل: حره، وقيل: شدة العطش وأن يضج العطشان؛ قال ابن بري: شاهده قول أبي محمد الفقعسي:قد علمت أني مروي هامها، … ومذهب الغليل من أوامها وقد آم يؤوم أوما، وفي التهذيب: ولم يذكر له فعلا. والإيام: الدخان، والجمع أيم."

 (م، فصل الألف، ج:12 ص:38 ط: دار صادر)

المعجم الاشتقاقي المؤصل میں ہے:

"الأوام - كصداع: دخان المشتار (المشتار هو الذي يجني العسل من الخلية) وقد آم عليها (أي على النخل) وآمها يئومها أوما وإياما: دخن (أي عليها أي دخن على النحل لتبتعد إلى أن يجني العسل). والمؤوم: العظيم الرأس والخلق، وقبل المشوه الخلق. والأوام - كصداع: العطش وقيل حره وقيل شدة العطش وإن يضج العطشان."

(باب الميم، أوم - أيم، ج:4 ص:2018 ط: مکتبة الآداب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں