بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علم کلام سے متعلق کتب


سوال

 علم الکلام کی کون سی کتابیں دیکھنی چاہییں،  جس میں جدید دور کے تقاضوں کی بنیاد پر بحث ہوئی ہو؟  اور اس کے علاوہ متقدمین اور متاخرین خصوصًا علماء دیوبند کی کتابوں کے نام اور وضاحت چاہیے۔

جواب

علم الکلام  ایک دقیق علم ہے جس میں اللہ تعالی کے وجود ،اللہ تعالی کی صفات، انبیائے کرام کی بعثت ،معجزات، ودیگر امور سے عقلًانقلًا  بحث  کی جاتی ہے؛  اس  لیے کسی ماہر استادسے پڑھنا چاہیے،  ورنہ باعثِ  نقصان ہوگا۔ اس موضوع پر بہت ساری کتب لکھی گئی ہیں،  جن میں سے چند درج ذیل ہے:

1. العقيدة الطحاوية (أبو جعفر الطحاوي)

2. شرح العقيدة الطحاوية  (عبد الغني المیداني)

3. اللمع في الرد على أهل الزيغ والبدع (أبو الحسن الأشعري)

4. غاية المرام في علم الکلام (سیف الدین الآمدي)

5. العقيدة و علم الکلام (محمد زاهد الكوثري)

 اس کے علاوہ  اردو  زبان میں علماء دیوبند میں  مولانا محمدادریس کاندھلوی ؒ کی  "عقائد الاسلام "و " علم الکلام"     مولانا  اشرف علی  تھانویؒ  کی  "الانتباھات المفیدۃ  عن الاشتباھات الجدیدۃ"مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒکی "مقالات حجۃ الاسلام" مولانا ڈاکٹر عبدالواحد ؒ   کی " اسلامی عقائد " و صفات متشابہات اور سلفی عقائد " اور مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کی کتاب  " آسان علمِ  کلام"  نہایت مفید ہے۔

فقط  و اللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144508101689

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں