بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آئلہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

آئلہ نام رکھنا کیسا ہے؟

 

جواب

 "آئلہ"   نام کا معنی  کسی  بھی عربی ،فارسی،اردو کی مستند لغات کی کسی کتاب میں نہیں  ملا ،لہذا جب تک معنی معلوم نہ ہو ایسا نام رکھنے سے  گریز کرنا چاہئے ، نیز اس نام کے قریب نام عائلہ اس کے مختلف   معانی آتی ہے، (اہل و عیال، ایک مطلب مائل ہونے والی بھی ہے  اور ایک معنیٰ فقیر و محتاج ہونا بھی ہے) آخری دو معنٰی مناسب نہیں ہیں، اس لیے یہ نام رکھنا  بھی مناسب نہیں ہے۔لہذا   صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا  نام رکھا جائے۔

مزید راہ نمائی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر  موجود اسلامی نام کے حصہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مارواه الإمام أبو داودؒ :

"عن أبي الدرداء رضي اللّٰہ عنه قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنکم تدعون یوم القیامة بأسماء کم وأسماء آباء کم فأحسنوا أسماء کم."

(باب في تغییر الأسماء، ج:4، ص:442، ط:دار الکتاب العربي بیروت)

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔"

وفي المحيط البرهاني:

"روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: سموا أولادكم أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى؛ عبد الله، وعبد الرحمن."

(كتاب الإستحسان والكراهية، ‌‌الفصل الرابع والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم، ج:5، ص:382، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

وفي الفتاوی الهندیه:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة، ج:5، ص:362، ط:دار الفکر بيروت)

"مختار الصحاح" میں ہے: 

"ع و ل : العَوْلُ و العَوْلَةُ و العَوِيلُ رفع الصوت بالبكاء، تقول منه: أعْوَلَ إعْوالاً، وفي الحديث: { المُعْوَلُ عليه يُعذب }، و عَوَّلَ عليه تَعْوِيلاً: أدل عليه دالة، وحمل عليه، يُقال: عَوِّل علي بما شئت: أي استعن بي كأنه يقول: احمل علي ما أحببت، وماله في القوم من مُعَوَّل، و عالَ عِيَالَهُ: قاتهم وأنفق عليهم، وبابه قال، و عِيالَةً أيضًا يقال: عالَهُ شهرًا إذا كفاه معاشه، و عالَ الميزان فهو عَائِلٌ: أي مال، ومنه قوله تعالى: { ذلك أدنى أن لاتعولوا }، قال مُجاهد: لاتميلوا وَلَا تَجُورُوا".

(مختار الصحاح، ص: 221، ط: المکتبة العصریة)

"معجم اللغة العربية المعاصرة" میں ہے:

"ع و ل"3498 - ع و ل عائلة [جمع]: جج عائلات وعوائلُ

• عائلة الشَّخص: زوجته وأولاده وأقاربه "ربّ عائلة: متزوِّج وله أولاد."

 (معجم اللغة العربية المعاصرة، ج:2، ص:1578، ط: عالم الکتب)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144503100932

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں