سورہ فاتحہ کے ساتھ جو سورت ملائی جاتی ہے اس میں ایک یا دو آیت کے بعد اگلی آیات بھول جائے اور اس کو چھوڑ کر نئی سورت پڑھے تو آخر میں سجدہ سہو کرنا ہو گا یا نہیں؟
اگر سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائی اور ایک یا دو آیات پڑھنے کے بعد اگلی آیات بھول جائے اور اس سورت کو چھوڑ کر دوسری سورت پڑھے تو آخر میں سجدہ سہو نہیں کرنا ہوگا۔(فتاوی دار العلوم دیوبند، کتاب الصلاۃ 4/ 290 ط: دار الاشاعت)فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201988
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن