بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک وضو سے کتنی نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟


سوال

کیا ہم ایک مرتبہ وضو کر لیں اور وضو  نہ ٹوٹے تو کتنی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

ایک مرتبہ وضو کر لینے کے بعد جب تک وضو نہ ٹوٹے(مکروہ اوقات کے علاوہ)، جتنی چاہے نمازیں (فرائض، نوافل، واجبات، قضاء نماز وغیرہ سب )پڑھ سکتے ہیں۔

"شرح مختصر الطحاوي للجصاص"  میں ہے:

"مسألة: [يصلي المتطهر بطهوره ما شاء]

قال أبو جعفر: (وللمتطهر أن يصلي بطهوره ما لم يحدث ‌ما ‌شاء ‌من ‌الفرائض ‌والنوافل)

وذلك لما روى علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن أبيه قال "صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الفتح خمس صلوات بوضوء واحد.

ولأن الله تعالى قال: {إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم}، فإذا فعله فقد أدى موجب اللفظ، والتكرار غير مذكور في اللفظ: فلم نوجبه، لأن قوله: {إذا}: لا يقتضي التكرار".

(شرح مختصر الطحاوي للجصاص،‌‌‌‌كتاب الطهارة، باب السواك وسنة الوضوء، 1/ 311، الناشر: دار البشائر الإسلامية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100480

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں