بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک وظیفہ کا ترجمہ اور اس کو پڑھنے کا حکم


سوال

 ایک وظیفہ ہے،  اس کا ترجمہ  بتا دیں، اور اس کو پڑھنے کا حکم بھی بتا دیں، یعنی  خدا نخواستہ اس میں کوئی شرکیہ لفظ تو نہیں ہے۔ وظیفہ یہ ہے:

" و أرادوا به كيدا فجعلنهم الاخسرين لا إله إلا الله، دارت فاستدارت نارت فاستنارت حول العرش، محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، انت شافي انت كافي في مهمات الأمور انت حسبي انت ربي انت لي نعم الوكيل."

جواب

وظیفوں سے متعلق اصولی حکم  یہ ہے کہ  اگر اس کے کلمات کے معانی معلوم ہوں، اور وہ معانی شرعًا درست بھی ہوں ، تو انہیں مؤثر بالذات سمجھے بغیر بطورِ علاج  پڑھنا  جائز ہوگا،  مذکورہ وظیفہ میں کوئی شرکیہ  یا  خلاف شریعت لفظ  نہیں ہے اس لیے اس کا پڑھنا جائز ہے، نیز انہی الفاظ یا اس سے ملتے جلتے کلمات پر مشتمل وظیفہ بعض کتب وظائف میں جادو   اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیےبھی مذکور ہے۔

اس کا ترجمہ یہ ہے :

"اور ان لوگوں نے ان کے ساتھ برائی کرنا چاہی تھی سو ہم نے انہی لوگوں کو ناکام کردیا، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، (مصیبت) آئی پھر گھوم کر پہلی جگہ لوٹ گئی، عرش کے گرد نور پھیل گیا اور غالب آگیا ، محمد صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے رسول ہیں،(اے اللہ) آپ شفا دینے والے ہیں، بڑے مسائل میں آپ كفايت كر جانے والے ہیں، آپ ميرے ليے كافی ہيں، ميرے پروردگار ہيں، (اور) ميرے ليے بہترین کارساز ہیں"

"نزهة المجالس و منتخب النفائس للصفوري" میں ہے:

"الثالثة: يكتب للحمى الباردة على أربع ورقات وتشرب كل يوم ورقة الأولى لا إله إلا الله ‌نارت فاستدارت الثانية لا إله إلا الله ‌دارت فاستدارت الثالثة لا إله إلا الله حول العرش ‌دارت الرابعة لا إله إلا الله في علم الله غارت."

(كتاب العقائد و فضل الذكر، فصل في الذكر، ج:1، ص:19، ط:المكتبة الكاستلية، مصر) 

"حياة الحيوان الكبری" میں ہے:

"ومما يكتب للحمى أيضا على ثلاث ورقات ويبخر بها المحموم:

اا اط لا اا اط ط اا الح لوم الأولى الثانية الثالثة كو كو كو وللحمى أيضا يكتب على ثلاث ورقات، ويأكل كل يوم ورقة إذا حم. الأولى بسم الله ‌نارت واستنارت، الثانية بسم الله في علم الغيب غارت، الثالثة بسم الله حول العرش ‌دارت."

(باب العين المهملة، العقرب، ج:2، ص:191، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411100118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں