بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک عمرہ کرنے کے بعد دوبارہ عمرہ کرنے کے درمیان وقفہ، جدہ کا رہائشی احرام کہاں سے باندھے؟


سوال

میں جدہ کا رہائشی ہوں، میں مدینہ گیا تھا، مدینہ سے واپس آنے کے کتنے دن بعد میں  دوبارہ عمرہ کرنے کے لیے جاسکتا ہوں؟  اور جدہ سے  عمرہ کے لیے جانے کے لیے احرام کدھر سے باندھناہے؟

جواب

واضح رہے کہ ایک عمرہ کرنے کے بعد دوبارہ عمرہ کرنے کے درمیان وقفہ کرنے کی کوئی تحدید نہیں ہے،بلکہ حدیث میں بار بار حج و عمرہ کرنےکی ترغیب دی گئی ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے: ’’پے در پے حج و عمرہ ادا کرلیا کرو، بیشک یہ دونوں غربت اور گناہوں کو دور کرتے ہیں، جس طرح بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کو دور کردیتی ہے اور مقبول حج کا بدلہ جنت ہی ہے‘‘،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل مدینہ سے  جدہ واپس آنے کے بعد دوبارہ جب بھی سہولت ہو تو عمرہ کے لیے جاسکتاہے، نیز سائل چوں کہ جدہ  کا رہائشی ہے، اور جدہ میقات کے اندر ہے، لہٰذا سائل  کے لیے  جدہ سے عمرہ کے لیے جانے کے لیےحدودِحرم  میں داخل ہونے سے پہلے پہلے احرام باندھنا ضروری ہے۔

سنن الترمذی میں ہے:

"حدثنا قتيبة، وأبو سعيد الأشج قالا: حدثنا أبو خالد الأحمر، عن عمرو بن قيس، عن عاصم، عن شقيق، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:  تابعوا ‌بين ‌الحج ‌والعمرة، فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد، والذهب، والفضة، وليس للحجة المبرورة ثواب إلا الجنة» وفي الباب عن عمر، وعامر بن ربيعة، وأبي هريرة، وعبد الله بن حبشي، وأم سلمة، وجابر.: «حديث ابن مسعود حديث حسن صحيح غريب من حديث ابن مسعود."

(أبواب الحج، ‌‌باب ما جاء في ثواب الحج والعمرة، ج:3،ص:166،ط:مصطفى البابي الحلبي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فهذا (ميقاته الحل) الذي بين المواقيت.
 وفي الرد:(قوله فهذا) الإشارة إلى أهل داخلها بالمعنى الذي ذكرناه فالحرم حد في حقه كالميقات للآفاقي فلا يدخل الحرم إن قصد النسك إلا محرما بحر."

(كتاب الحج، مطلب في المواقيت، ج:2، 478، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404100350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں