ایک طلاق کی عدت کے بعد نکاح کیسے کریں؟
تجدید نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے نئے مہر اور شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے ایجاب وقبول کے ساتھ نکاح کریں، تجدیدِ نکاح کے بعد شوہر کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔
المبسوط للسرخسی میں ہے:
"ولو تزوجها قبل التزوج أو قبل إصابة الزوج الثاني كانت عنده بما بقي من التطليقات".
(ج:6، ص: 65، ط: دارالكتب العلميه بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144404101518
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن