بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک سے زیادہ طواف کرکے پھر نفل پڑھنا


سوال

 ایک طواف کے بعد دو رکعت واجب الطواف پڑھنا ضروری ہے یا کہ دوتین طواف کرکے اکٹھے نفل پڑھ لیں کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ہر طواف کے بعد اس کے بعد کی دو رکعت اس کے ساتھ ہی پڑھ لینا مسنون ہے، بغیر عذر کے جیسا کہ مکروہ وقت وغیرہ نہ ہونے کے باوجود طواف کی دو رکعات ادا کرنے سے پہلے، دوسرا طواف شروع کرنا اور بعد میں کئی طواف کے نوافل ایک ساتھ ادا کرنا مکروہ ہے۔

ارشاد الساری میں ہے:

"ویكره تاخیرها عن الطواف، لأن الموالاة بینه وبینهما سنة إلا في وقت مكروہ، فلذا قال: كما قیل، ولو طاف بعد العصر یصلي المغرب ثم رکعتي الطواف." (222,223)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200731

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں