کیا ایک سید دوسرے سید کو زکوٰۃ دے سکتا ے؟
سید کے لیے زکات لینا جائز نہیں ہے،خواہ زکات دینے والا سید ہو یا غیر سید۔
"البحر الرائق شرح كنز الدقائق"میں ہے:
'' (قوله: وبني هاشم ومواليهم) أي لا يجوز الدفع لهم؛ لحديث البخاري: «نحن - أهل بيت - لا تحل لنا الصدقة»، ولحديث أبي داود: «مولى القوم من أنفسهم، وإنا لا تحل لنا الصدقة.''
(کتاب الزکاۃ، ج:2، ص:262، ط:دار الکتاب الاسلامی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406101298
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن