ایک سال کے روزوں کا کفارہ کیا ہے؟
بظاہر آپ کا سوال روزے کے فدیے کے حوالے سے ہے، ایک روزے کے فدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کا آٹا یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
رواں سال (1441ھ بمطابق 2020ء) پونے دو کلو گندم کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
روزے کا فدیہ اسی وقت دینے کی اجازت ہے جب ایسی بیماری ہو جس سے زندگی بھر شفا کی امید نہ ہو، یا اتنا بڑھاپا ہو کہ اب روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہ ہو۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200068
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن