بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مشت سے کم داڑھی کاٹنا


سوال

ایک مشت سے کم داڑھی کے بالوں کو کناروں سے تراشا اس نیت سے کہ داڑھی کے بال جلدی آجائیں ،  ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب

ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، اس سے کم کرنا جائز نہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں داڑھی  جلدی آنے کی نیت سے ایک مشت سے  زائد ہونے سے پہلے  کم کرنا جائز نہ ہوگا۔

العرف الشذی میں ہے:

”وأما تقصیرُ اللحیة بحیثُ تصیرُ قصیرة من القبضة، فغیرُ جائزٍ فی المذاهب الأربعة.“

( کتاب الآداب، باب ما جاء في تقلیم الأظفار، 4/162، دار الکتب العلمیة)

مزید تفصیل کے لیے  دیکھیے:

داڑھی کاٹنا باجماعِ امت حرام ہے

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں