بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مردے کی قبر میں دوسرے مردے کو دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟


سوال

ایک شخص کےدادا کو دوسال پہلےایک قبرمیں دفنایا گیا پھردوسال بعداس شخص کی والدہ کاانتقال ہوا توآیااس شخص کی والدہ کواسکے دادا کے قبرمیں دفناسکتےہیں یا نہیں؟

جواب

دو چار سالہ قبر نہ تو بوسیدہ ہے اور نہ ہی پرانی قبروں میں شمار ہے ،اس لئے ایسی قبروں کو کھودنا اور اس میں دوسری میت کو دفن کرنا پہلی میت کی بے حرمتی ہے جو کہ جائز نہیں خواہ اس میں اپنے عزیز کو دفن کیا جائے یا غیر کو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں