ایک میٹر کتنا ہوتا ہے؟
درج ذیل مقداروں سے میٹر کی مقدار کو سمجھا جا سکتا ہے:
ایک میٹر میں 3.281 فٹ یا 39.37 انچ ہوتے ہیں۔
ایک میٹر سو سینٹی میٹر یا ایک ہزار ملی میٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔
ایک میٹر دس ڈیسی میٹر پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک ڈیسی میٹر دس سینٹی میٹر کے برابر ہوتا ہے۔ (ایضاح المسائل)
واضح رہے کہ شرعی اَحکام میں در اَصل شرعی گز اور شرعی میل کی پیمائش معتبر ہے، البتہ موجودہ دور میں جدید پیمانوں سے بھی ان کی پیمائش بتادی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201230
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن