بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک میل کی مقدار میٹر کے حساب سے کتنی ہو تی ہے؟


سوال

ایک میل کتنے میٹر اور گز کے برابر ہوتا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایک میلِ شرعی کی مقدار ایک کلومیٹر، 828 میٹر اور 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔اور ایک میل انگریزی کی مقدار 1 کلومیٹر 609 میٹر اور 34 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

فتاوى هندية  میں ہے :

"وأقرب الأقوال أن الميل وهو ثلث الفرسخ، أربعة آلاف ذراع، طول كل ذراع أربع وعشرون أصبعاً، وعرض كل أصبع ست حبات شعير ملصقة ظهر البطن".

 (کتاب الطھارۃ،الفصل الاول فی امور لابد منھافی التیمم،1 / 27،المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں