میرے پاس لاکھ روپے ہیں، مجھ پر شخصی قرضہ پچاس ہزار کاہے، زکاۃ نکالتے وقت لاکھ روپیوں کی یا پچاس ہزار کی زکاۃ نکالنی پڑے گی؟
صورتِ مسئولہ میں پچاس ہزار روپے قرض کو کل مالیت سے منہا کرکے زکاۃ کا حساب کیا جائے گا، اگر آپ کے پاس صرف 50 ہزار روپے ہی باقی بچتے ہیں تو اس پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ رقم نصابِ زکاۃ کے برابر نہیں ہے، آج (31 اکتوبر 2020ء) کے حساب سےساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت 74,707.5 (چوہتر ہزار، سات سو سات روپے، پانچ پیسے) ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 260):
"(فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد)".
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201615
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن