بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک کلو یا ایک لیٹر دودھ 950 گرام یا ملی لیٹر کے حساب سے بیچنے کا حکم


سوال

دودھ کی دکان پر ہمیں ایک کلو دودھ  950 گرام کے حساب سے  ملتا ہے، تو ہم بھی اسی  لیے اس کو  اسی حساب سے آگے بیچتے ہیں، تو اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟ اس کام میں بچت بھی بہت کم ہے!

جواب

اگر آپ کے پاس ایک کلو یا ایک لیٹر دودھ  950 گرام یا ملی لیٹر کے حساب سے آتا ہے تو آپ کے  لیے آگے بھی اسی حساب سے دینا اس شرط پر  جائز ہوگا جب کہ آپ خریدار کو اس بات سے مطلع  کردیں کہ ہم ایک کلو  یا ایک لیٹر دودھ آپ کو  950 گرام یا ملی لیٹر کے حساب سے دیں گے، خریدار کو بتائے بغیر ایسا کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں