کیا ایک انسان دو الگ الگ قرآن مجید پڑھ سکتا ہے، مطلب مسافر ہو اور چھے مہینے ایک جگہ تو چھے مہینے دوسری جگہ، قرآن مجید ساتھ لے جانا ممکن نہ ہوتو۔
اگر سوال سے مقصود یہ ہو کہ ایک مقام پر موجود قرآن مجید کو دوسرے مقام پر لے جانا ممکن نہ ہو تو ایک شخص دو الگ الگ مقامات میں دو الگ الگ قرآن کریم کے نسخوں میں تلاوت کرسکتا ہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔ایک ہی قرآن کریم میں تلاوت کرنا لازم نہیں ۔
اور اگر سوال سے مقصود اس کے علاوہ ہو تو وضاحت کے بعد دوبارہ دریافت کرلیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609102384
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن