بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک حدیث کی تحقیق


سوال

ایک حدیث کی تحقیق مطلوب ہے، مسجد میں دنیوی باتیں کرنے پر وعید میں یہ حدیث نقل کی جاتی ہے کہ جب کوئی مسلمان مسجد میں باتیں کرتا ہے، تو فرشتہ اس کو کہتا ہے، اسکت یا حبیب اللہ، پھر کہتا ہے، اسکت یا ولی اللہ، پھر کہتا ہے، اسکت یا عدو اللہ، مکمل حدیث حوالے کے ساتھ ارسال کر کے ممنون فرمائیں۔

جواب

مذکورہ روایت کے الفاظ یوں منقول ہیں:إذا دخل الرجل المسجد فتكلم ، قال له الملك : اسكت يا ولي الله ، فإن تكلم ثانية قال له اسكت يا حبيب الله ، فإن تكلم قال له : اسكت يا عدو الله ۔ ائمہ حدیث کی تحقیق کے مطابق یہ روایت موضوع ہے۔ (ملاحظہ کیجیے محمدخضر عبد السلام شقيري كي السسن والمبتدعات المتعلقة بالأذكار والصلوات) ۔


فتوی نمبر : 143504200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں