بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک بالشت سے کم برص کے نشانات والے جانور کی قربانی کا حکم


سوال

جس جانور کے پیر یا پیٹ میں برص کا داغ ایک بالشت سے کم اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ قربانی کے جانور میں ضروری ہے کہ وہ نقائص سے پاک ہو یعنی ایسے جانور کی قربانی کرنا درست نہیں ہے جس جانور میں کوئی فحش نقص ہو،  پس اگر کسی جانور میں کوئی ایسا عیب ہو مثلاً وہ اندھا ہو یا لنگڑا  ہو  تو ایسے جانور کی قربانی درست نہ ہو گی،  لیکن اگر جانور میں ایسا کوئی عیب نہ ہو،  بلکہ جسم پر کچھ نشانات ہوں، وہ بھی ایک بالشت سے کم ہوں، اور اس کی وجہ سے اس کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑتا ہو تو ایسے جانور کی قربانی درست ہو گی۔

الفتاوى الهندية (5/ 297):

"(وأما صفته): فهو أن يكون سليمًا من العيوب الفاحشة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں