بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عدتِ وفات کا حکم


سوال

میرے والد صاحب کا انتقال30 ربیع الثانی مطابق14 نومبر 2023 ءکو ہوا،میری والدہ عدت میں ہے،اب عدت اسلامی کلینڈر سے شمار کیا جائے گا یا انگریزی کلینڈر سے؟اور یہ بھی بتا دیں کے اس حساب سے س130 دن کب پورے ہوتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  اگرشوہر کا انتقال چاند  کی پہلی تاریخ کو ہوتو بیوہ کی عدت چار ماہ دس دن ہوتی ہے،اور اگر چاند کی پہلی تاریخ کے بعد ہوتو عدت دنوں کے حساب سے لازم ہوتی ہے یعنی 130 دن ہوگی،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے بیان کے مطابق سائل والد کے انتقال کا30 ربیع الثانی  مطابق14 نومبر 2023 ء کوہو اتھاجوکہ چاند کی پہلی تاریخ نہیں تھی ،اس اعتبار سےسائل کی والدہ پر 130 دن عدت لازم ہو گی ۔

فتاوی شامی میں ہے:

" في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر. فعند الإمام يعتبر بالأيام، فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، وفي الوفاة بمائة وثلاثين."

(کتاب الطلاق، باب العدة، ج:3 ص:509 ط: سعید)

و فیہ ایضاً:

"(و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها)."

(كتاب الطلاق، باب العدة، ج:3 ص:511 ط: سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"وفي المحيط ‌إذا ‌اتفق ‌عدة ‌الطلاق ‌والموت ‌في ‌غرة ‌الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن أنقصت عن العدد وإن اتفق في وسط الشهر فعند الإمام تعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوما، وفي الوفاة بمائة وثلاثين يوما."

(کتاب الطلاق، باب العدة، عدة المتوفى عنها زوجها، ج:3 ص:509 ط: دار الكتاب الإسلامي)

الجوھرۃ النیرۃ میں ہے:

"(قوله وإذا مات الرجل عن امرأته الحرة ‌فعدتها ‌أربعة ‌أشهر وعشرة) وهذه العدة لا تجب إلا في نكاح صحيح سواء دخل بها أو لم يدخل والمعتبر عشرة أيام وعشر ليال من الشهر الخامس."

(كتاب العدد، ج:2 ص:57  ط: المطبعة الخيرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں