بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زید اللہ نام رکھنا


سوال

زید اللہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’زید اللہ ‘‘میں اضافت مقصود ہو تو اس کا معنی ہوگا :اللہ کا زید، جیسے عبداللہ کا معنی ہے:اللہ کا بندہ ، اس لحاظ سے یہ نام رکھنا اگرچہ درست ہے ، البتہ بہتر ہے کہ ایسا نام نہ رکھا جائے جس سے اشتباہ پیدا ہوتاہو،بہتر یہ ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام  یا صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیاجائے ۔ اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام ‘‘کے سیکشن سے بھی  ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"قوله ( وجاز التسمية بعلي إلخ ) الذي في التاترخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة ...لتسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل".

(كتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء، ج:6، ص:417، ط:سعید)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں