بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احمر مجتبیٰ،صفی مجتبیٰ اور مجتبیٰ احمد نام رکھنے کا حکم


سوال

احمر مجتبیٰ ، صفی مجتبیٰ یا مجتبیٰ احمد میں سے کون سا نام رکھنا زیادہ بہتر رہے گا ؟

جواب

 "احمر" کا معنی ہے،"سرخ، لال، سونا، زعفران"، اور  یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے، "صفی"کا معنی ہے ،"منتخب کیا ہوا"،"احمد "کا معنی ہے،" زیادہ تعریف کرنے والا" اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے،اور  "مجتبیٰ"حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صفاتی نام ہے،لہذا یہ تینوں نام  رکھ سکتے ہیں ،اور تینوں بہتر ہیں ۔

(قاموس الوحيد ، ص : 374، ط :ادارہ اسلامیات لاہور) 

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ  میں ہے:

"أحمر: آخره راء- ابن جزء بن ثعلبة بن زيد بن مالك بن سنان السدوسي [ (1) ] وقال ابن عبد البرّ: ‌أحمر بن جزء بن معاوية بن سليمان مولى الحارث السدوسي. روي عنه حديث في التجافي في السجود، رواه أبو داود، وابن ماجة، وأحمد، والطحاوي من طريق الحسن البصري: حدثنا ‌أحمر صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه وسلم."

(أحمر، ج:1، ص:186، ط : دار الكتب العلمية)

لسان العرب میں ہے:

"الصفي ‌من ‌الغنيمة ما اختاره الرئيس من المغنم واصطفاه لنفسه قبل القسمة من فرس أو سيف أو غيره، وهو الصفية أيضا، وجمعه صفايا؛ وأنشد لعبد الله بن عنمة يخاطب بسطام بن قيس:

لك المرباع فيها والصفايا، … وحكمك والنشيطة والفضول".

(‌‌فصل الصاد المهملة، ج:14، ص:462، ط : دار صادر)

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

"أحمد [مفرد]: ‌من ‌أسماء ‌النبي صلى الله عليه وسلم " {ومبشرا برسول يأتي من بعدي اسمه أحمد}."

(ح م د، ج:1، ص:556، ط: عالم الکتب)

و فیہ ایضاً:

"اجتبى يجتبي، اجتب، اجتباء، فهو مجتب، والمفعول ‌مجتبى

• اجتبى الشيء: اصطفاه واختاره لنفسه " {وكذلك يجتبيك ربك} "

(ج ب و، ج:1، ص:556، ط: عالم الکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں