بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احمد رسول اللہ محمد رسول اللہ بطور وظیفہ پڑھنا


سوال

کیا احمد رسول اللہ محمد رسول اللہ اس سے وظیفہ کرنا جائز ہے؟

جواب

احادیث سے کلمہ طیبہ ، درود شریف ، استغفار و دیگر اذکار و تسبیحات کا ورد کرنا ثابت ہے، تاہم صرف  "احمد رسول اللہ محمد  رسول اللہ "  بطور وظیفہ پڑھنا اوراد و وظائف کی مستند  کتب میں  نہیں مل سکا،  لہذا  اس  کے  بجائے  درود شریف کثرت سے پڑھنے کا معمول  رکھا جائے۔ تاہم  اگر مذکورہ وظیفہ کسی بزرگ کا مجرب ہے تو اسے پڑھ سکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506101279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں