بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اہلِ بیت اور خلفاءِ راشدین کے مابین رشتہ داریوں کی تفصیل پر مشتمل کتابوں کے نام


سوال

کوئی ایسی کتاب بتائیں جس میں سادات علوی فاطمی یعنی آلِ سیدنا سرور کائنات محمد صلی الله عليه وسلم ،سادات حسنی ،سادات حسینی کی  آل سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ خلیفہ اول،  آل سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ خلیفہ دوم، اور آل سیدنا ذوالنورین عثمان غنی بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ خلیفہ سوئم کے ساتھ جتنی بھی رشتہ داریاں ہوئی تھی مکمل تفصیل کے ساتھ بتائیں گئی ہوں یعنی سادات حسنی حسینی صدیقی فاروقی عثمانی سب کی آپس کی تمام رشتہ داریاں اور آلِ صدیق آلِ فاروق آلِ عثمان کی آپس میں اور بنو ہاشم کے ساتھ جتنی بھی نسبتیں ہیں سب درج ہوں۔

جواب

صحابۂ کرام اور خصوصاً خلفاءِ راشدین اور اہلِ بیت کے مابین محبت اور رشتہ داریوں کی تفصیل کے لیے درج ذیل اردو وعربی کتابیں مفید معلوم ہوتی ہیں:

1-نسائم الود والوفاء في علاقة آل البيت بالثلاثة الخلفاء۔

2-أنساب الأشراف للبلازريؒ.

3- اہلبیتِ اطہار اور صحابہ کرام کی آپس میں محبتیں اور رشتہ داریاں (مصنف:ابو نعمان عرفان شریف المدنیؒ)

4- رحماء بینہم(مصنف:مولانا نافع جھنگویؒ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں