بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اہلِ حدیث/غیر مقلِّد امام کے پیچھے دیوبندی، حنفی طریقے سے نماز پڑھے


سوال

اگر ایک دیوبندی اہلحدیث کے پیچھے نماز پڑھے،تو امام ابوحنیفہ کے طریقے سے نماز پڑھے یا امام بخاری کے طریقے سے  ؟

جواب

جو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ  کا مقلد ہے وہ حنفی مسلک کے مطابق نماز ادا کرے گا۔ باقی امام بخاری کی نماز کا طریقہ لکھ کر بھیج دیں، جس میں نماز کی شرائط، فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مفسدات اور مکروہات کی تفصیلات لکھی ہوں، نیز ہر ایک حکم یعنی شرط، فرض، واجب اور سنت، مستحب، مفسد اور مکروہ کی تعریف قرآن وحدیث سے لکھ کر بھیج دیں؛ پھر امام بخاری کے طریقے کا جواب دیا جائے گا۔


فتوی نمبر : 144408100963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں