بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احکام والی آیات و احادیث


سوال

احکام سے متعلق آیات اور احادیث کل کتنی ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ احکام دو قسم کے ہیں: ظاہری و باطنی۔ احکام باطنیہ  قرآن کی ہر آیت اور نبی کریمﷺ کے ہر قول و فعل و تقریر سے  ثابت ہوتے ہیں، اور احکام ظاہریہ مخصوص آیات و احادیث سے ثابت ہوتے ہیں۔ ظاہری احکام والی  آیات صاحب نور الانوار کے مطابق  پانچ سو(500) اور احادیث تقریباً تین ہزار(3000) ہیں۔

نور الانوار میں ہے:

"اعلم أن أصول الشرع ثلاثة........ الكتاب و السنة و الاجماع..... والمراد من الكتاب بعض الكتاب، وهو مقدار خمس مأئة آية، لأنه أصل الشرع, والباقي قصص و نحوها، وهكذا المراد من السنة : بعضها، وهو مقدار ثلاثة آلاف علي ما قالوا."

قمر الاقمار میں ہے:

"(قوله "بعض الكتاب"):  قيل : يمكن أن يراد تمامه، لأن أصل الشرع اثنان: ظاهري و باطني، وفي الأ مثال و القصص أحكام باطنية، و هكذا  المراد بالسنة."

(نور الانوار، ص: ۲۰، ط: بشریٰ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں