احد سلطان نام رکھنا کیسا ہے؟
’’احد‘‘ (ہمزہ اور حا پر زبر کے ساتھ) اللہ کے مخصوص ناموں میں سے ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے: ’’اپنی ذات اور صفات میں یکتا‘‘۔ لہٰذا یہ نام بغیر اضافت کے نہیں رکھنا چاہیے، یعنی اگر یہ نام رکھنا ہو تو ’’احد‘‘ کے ساتھ ’’عبد‘‘ کا لفظ لگا کر نام رکھا جائے (یعنی عبد الاحد)۔
"سلطان" کا معنی ہے: حکمران، بادشاہ، غلبہ و اقتدار، دلیل و حجت، عمل داری، حکومت۔ (القاموس الوحید، ص: 790، ط: ادارہ اسلامیات)
لہٰذا ’’عبد الاحد سلطان‘‘ نام رکھنا درست ہے۔ صرف ’’احد سلطان‘‘ نام رکھنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
المفردات في غريب القرآن میں ہے:
أحد يستعمل على ضربين:أحدهما: في النفي فقط .والثاني: في الإثبات.وأما المستعمل في الإثبات فعلى ثلاثة أوجه:الأول: في الواحد المضموم إلى العشرات نحو: أحد عشر وأحد وعشرين.والثاني: أن يستعمل مضافا أو مضافا إليه بمعنى الأول، كقوله تعالى: أما أحدكما فيسقي ربه خمرا [يوسف/ 41] ، وقولهم:يوم الأحد. أي: يوم الأول، ويوم الاثنين.والثالث: أن يستعمل مطلقا وصفا، وليس ذلك إلا في وصف الله تعالى بقوله: قل هو الله أحد
(ص:66،ط:دارالقلم -بیروت)
تاج العروس میں ہے:
"أحد: ( الأحد بمعنى الواحد) ، وهو أول العدد، تقول: أحد واثنان، {وأحد عشر وإحدى عشرة. (و) الأحد: اسم علم على (يوم من الأيام) المعروفة...(لا يوصف به إلا) حضرة جناب (الله سبحانه وتعالى، لخلوص ھذا الاسم الشريف له تعالى) . وهو الفرد الذي لم يزل وحده ولم يكن معه آخر."
(ج:7،ص376،ط:دارإحیاء التراث)
الدر مع الرد میں ہے:
"(أحب الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن) وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء.
وقال أيضا في موضع آخر: ويلحق بهذين الاسمين أي عبد الله وعبد الرحمن ما كان مثلهما كعبد الرحيم وعبد الملك، وتفضيل التسمية بهما محمول على من أراد التسمي بالعبودية، لأنهم كانوا يسمون عبد شمس وعبد الدار."
(كتاب الحظر والإباحة،ج:6 ص:336،ط:سعید)
معارف القران میں ہے:
"کسی شخص کو اللہ تعالیٰ کے مخصوص نام سے موسوم یا مخاطب کرنا جائز نہیں ۔
تیسری صورت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مخصوص ناموں کو کسی دوسرے شخص کے لئے استعمال کرے ، مگر اس میں یہ تفصیل ہے کہ اسماء حسنی میں سے بعض نام ایسے بھی ہیں جن کو خود قرآن و حدیث میں دوسرے لوگوں کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے ، اور بعض وہ ہیں جن کو سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کسی کے لئے استعمال کرنا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں، تو جن ناموں کا استعمال غیر اللہ کے لئے قرآن و حدیث سے ثابت ہے وہ نام تو اوروں کے لئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں جیسے رحیم ، رشید ، علی ، کریم، عزیز وغیرہ ، اور اسماء حسنی میں سے وہ نام جن کا غیر اللہ کے لئے استعمال کرنا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں، وہ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں ان کو غیر اللہ کے لئے استعمال کرنا الحاد مذکور میں داخل اور ناجائز وحرام ہے مثلا رحمن، سبحان، رزاق ، خالق، غفار ، قدوس وغیرہ۔"
(سورۃ الاعراف ،ج:4 ،ص،132،ط: مکتبہ :معارف القران)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144610100115
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن