بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احد نام رکھنا


سوال

 کیا بچے کا نام "احد" رکھ سکتے ہیں؟

جواب

احد کا لغوی معنی ہے: ایک، اکائی، اکیلا، تنہا، یکشنبہ، اتوار۔ (القاموس الوحید،ص:۱۱۲، ط۔ادارہ اسلامیات)

اور اللہ تعالی کے صفاتوں ناموں میں سے ایک نام "الاحد" بھی ہے، جس کا معنی ہے: وہ  اکیلا جوکہ ازل سے اکیلا ہے اوراس کے ساتھ دوسرا کوئی نہیں؛ لہذا   اگر یہ نام رکھنا ہو تو ’’احد‘‘  کے ساتھ ’’عبد‘‘  کا لفظ لگاکر (عبدالاحد) نام رکھا جائے، صرف "احد" نام نہ رکھا جائے۔

"(أحد) في أسماء الله تعالى الأحد وهو الفرد الذي لم يزل وحده ولم يكن معه آخر."

(النهایة في غريب الحديث: باب الهمزة مع الحاء (1/ 27)،ط.المكتبة العلمية - بيروت، 1399هـ - 1979م)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وجاز التسمية بعلي إلخ ) الذي في التاترخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ ومثله في المنح عنها وظاهره الجواز ولو معرفا بأل."

(كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، فرع (6/ 417)،ط. سعيد)

عمدة القاري ميں ہے:

"عن ابن عمر رفعه: إن أحب الأسماء إلى الله عز وجل، عبدا الله، وعبد الرحمن. قلت: هذا غير لفظ الترجمة بعينها، ولكن يعلم منه أن أحب الأسماء إلى الله عز وجل عبد الله وعبد الرحمن، وقال القرطبي: يلحق بهذين الإسمين ما كان مثلهما: كعبد الرحيم وعبد الملك وعبد الصمد، وإنما كانت أحب إلى لأنها تضمنت ما هو وصف واجب لله تعالى، وما هو وصف للإنسان وواجب له وهو العبودية."

(كتاب الأدب، باب أحب الأسماء إلى الله عز وجل (22/ 206)،ط. دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202201502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں